امریکی ساحل پر ایک ساتھ 20 سے زائد اورکا وھیل نمودار

سان فرانسسكو: امریکی سیاح ایک مختصر مقام پر ایک ساتھ 20 سے زائد قاتل اورکا وھیل دیکھ کرحیران رہ گئے۔ اسے ماہرین نے بھی ایک غیرمعمولی واقعہ قرار دیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق سمندری حیات کا نظارہ کرنے والے سیاحوں کو سیرکرائی جارہی تھی کہ انہوں نے ایک دوسرے سے قریب دودرجن سے زائد وھیل دیکھی گئی ہیں۔ انہیں انگریزی میں اورکا کِلر(قاتل)وھیل بھی کہا جاتا ہے۔

اس دوران بحری حیاتیات کےماہر، مائیکل پیرسن بھی موجود تھے اور پہلی وھیل پر ان کی نظر پڑی تو ساتھ ہی اطراف میں وھیل کی پیٹھ کے ابھار پانی سے باہر دکھائی دیئے۔ اس کے بعد ایک کے بعد ایک اورکا وھیل نمودار ہوتی رہیں۔ اس منظرکودیکھ کر سیاح خوشے سے نہال ہوگئے۔

اگرچہ اس واقعے کو ایک ماہ گزرچکا ہے لیکن اسے اب رپورٹ کیا گیا ہے۔ تمام وھیل فیریلن جزائر کے پاس نمایاں تھیں جو سان فرانسسکو سے 45 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ اسی علاقے میں سائنسدانوں کی بڑی تعداد وھیل اور دیگر بڑے سمندری جانوروں پر تحقیق کے لیے اکثر موجود رہتی ہے۔ اس کے علاوہ وھیل ٹور کے سیاح بھی آتے رہتے ہیں۔

عموماً تین سے چھ وھیل نمودار ہوتی ہیں لیکن ایک ساتھ 20 اورکا وھیل دیکھنا ایک یادگار اورنایاب منظر تھا۔

اورکا وھیل اکثرانسانوں پر بھی حملہ آور ہوتی ہیں اور سمندر کی بہترین شکاری بھی کہلاتی ہیں۔

The post امریکی ساحل پر ایک ساتھ 20 سے زائد اورکا وھیل نمودار appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں