امریکی پائلٹ کی جوڑی کا 48 گھنٹوں کے اندر 48 ریاستیں گھومنے کا کارنامہ

مشیگن: امریکا میں پائلٹ کی جوڑی نے 48 گھنٹوں کے اندر 48 ریاستوں کا دورہ کرنے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔

ڈیلٹا اے 350 کے کپتان بیری بینفلڈٹ کا کہنا تھا کہ وہ 48 گھنٹوں میں 48 ریاستیں گھومنے کے لیے اپنے ساتھی پائلٹ کے گینیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کی کوشش سے متاثر ہوئے۔

انہوں نے ڈیلٹا اے 321 کے کپتان آرون وِلسن کو اپنا ساتھی پائلٹ اور تھامس ٹوئیڈی کو اِن فلائٹ رِیپیئر ٹیکنیشیئن مقرر کیا۔ تینوں افراد نے چھ نشستوں والے 1982 پی اے 32 آر  پائپر سیریٹوگا میں مشیگن سے سفر کا آغاز کیا اور 48 ملحقہ ریاستوں کے ہوائی اڈوں پر اترتے ہوئے آگے بڑھے۔ یہ سفر شمال مشرقی ریاست مین میں اختتام پذیر ہوا۔

ٹیم نے یہ سفر اپنے متعین کردہ وقت سے کم مدت یعنی 44 گھنٹے اور 7 منٹ میں تمام کیا اور سفر مکمل کرنے کی خوشی آسمان پر “48N48″ لکھ کر منائی۔

ٹیم کے مطابق وہ اپنا کارنامہ گینیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کرانے کے لیے کوشاں ہیں۔

The post امریکی پائلٹ کی جوڑی کا 48 گھنٹوں کے اندر 48 ریاستیں گھومنے کا کارنامہ appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں