پاکستان جونیئر ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا، بھارت سے مقابلہ ہوگا

صلالہ: جونیئر ایشیا ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

اومان کے شہر صلالہ میں جاری جونیئر ایشیاء کپ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں پاکستان نے ملائشیا کو دو کے مقابلے میں چھ گول سے ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے پہلا گول 42 ویں منٹ میں محمد سفیان خان اور دوسرا گول 44 ویں منٹ میں عبدالرحمان نے کیا۔

پاکستان کا تیسرا گول 47 ویں منٹ میں عبدالحنان شاہد، چوتھا گول 48 ویں منٹ میں عبدالرحمان اور پانچواں گول بھی عبدالرحمٰن نے 51 ویں منٹ میں کرکے اپنی ہیٹرک مکمل کی۔

پاکستان کی طرف سے چھٹا گول 58 ویں منٹ میں ارباز احمد نے اسکور کیا جبکہ ملائشیا کی جانب سے دانش اور پربھو نے گول اسکور کئے، پلیئر آف دی میچ عبدالرحمن قرار پائے۔

ایونٹ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے مابین یکم جون کو کھیلا جائے گا، بھارت نے سیمی فائنل میں کوریا کی ٹیم کو 1-9 سے شکست دی تھی۔

The post پاکستان جونیئر ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا، بھارت سے مقابلہ ہوگا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں