بابر اعظم کا والدہ کے ساتھ حج ادائیگی کے بعد جذباتی پیغام

مکہ المکرمہ: قومی کرکٹر بابراعظم نے اپنی والدہ کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کرلی ہے۔

بابراعظم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اپنی والدہ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ ’’ اپنی جنت کے ساتھ خدائے بزرگ و برتر کی بارگاہ میں حاضری۔‘‘


 
بابراعظم کی ایک اور تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ مناسک حج کی ادائیکی کے بعد مزدلفہ میں تھکن سے چور ہوکر کھلے آسمان تلے سورہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس برس کرکٹ سے وابستہ کئی شخصیات نے حج کی سعادت حاصل کی ہے جس میں قومی کرکٹر محمد رضوان اور فخر زمان بھی شامل ہیں۔

پاکستان کے سابق کرکٹر انضمام الحق بھی اہلیہ کے ہمراہ فریضہ حج ادا کرنے گئے ہیں،  فہیم اشرف اور افتخار احمد نے بھی رواں سال حج کی سعادت حاصل کی ہے۔

The post بابر اعظم کا والدہ کے ساتھ حج ادائیگی کے بعد جذباتی پیغام appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں