اسیپشل اولمپکس ورلڈ گیمز پہلے روز پاکستانی ایتھلیٹس کی سیمی فائنلز میں رسائی

برلن: اسیپشل اولمپکس ورلڈ گیمز کے مقابلے برلن میں جاری ہیں، پاکستانی ایتھلیٹس نے پہلے روز شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے سیمی فائنلز میں رسائی پائی۔

برلن کے اولمپیا اسٹیڈیم میں پاکستانی ایتھلیٹس بھی میڈلز کے حصول کی ڈور میں شامل ہیں۔

آج لانگ جمپ کے مینز اور ویمنز کے سیمی فائنلز ہیں اور 800 میٹر ریس کا بھی سیمی فائنل شیڈول ہے جکہ 200 میٹر کے سیمی فائلز میں بھی پاکستانی ایتھلیٹس شریک ہوں گے۔

ایتھلیٹکس کے مجموعی طور پر نو ایونٹس ہیں، جن میں چار ضرب چار سو میٹر کے مقابلے بھی ہیں۔ گیمز کے پہلے دن کی طرح دوسرے روز سوئمنگ، جمناسٹ کے مقابلے بھی  ہو رہے ہیں۔

گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں پاکستانی دستے کی بھی بہت پذیرائی ہوئی۔ پاکستانی دستے کی ہیڈ آف ڈیلیگیشن رونق لاکھانی، اسپیشل اولمپک پاکستان کی ایمبسیڈر ثروگ گیلانی اور ایڈوائزر یاسمین حیدر نے بھی شرکت کی۔

The post اسیپشل اولمپکس ورلڈ گیمز؛ پہلے روز پاکستانی ایتھلیٹس کی سیمی فائنلز میں رسائی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں