اسپیشل اولمپکس گیمز میں پاکستان کی شرکت پرمسرت لمحہ ہے ڈاکٹر محمد فیصل

سفیر پاکستان ڈاکٹر محمد فیصل نے اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز 2023 کے پاکستانی اسکواڈ کے لیے پاکستان ہاؤس برلن میں ایک استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا۔ اسپیشل اولمپکس وفد میں 54 مرد اور 33 خواتین کھلاڑیوں کے ساتھ ان کے کوچز اور سپورٹ آفیشلز بھی شامل تھے، کا سفارت خانے کے افسران اور عملے کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔

ایونٹ میں کامیابی حاصل کرنے کے خواہشمند نوجوان خصوصی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے کمیونٹی کے ممتاز اراکین کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔
مختلف صلاحیتوں کے حامل پاکستانی ایتھلیٹس 11 کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں جن میں ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، بوکس، سائیکلنگ، فٹسال، ہاکی، پاور لفٹنگ، تیراکی، ٹینس اور ٹیبل ٹینس شامل ہیں۔

اپنے خیرمقدمی کلمات میں، سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ “میں آپ سب کو چمکتی ہوئی آنکھوں، پُر امید دلوں اور پاکستان کی نمائندگی کرنے کے پختہ عزم کے ساتھ دیکھ کر بہت فخر محسوس کر رہا ہوں”۔ انہوں نے مزید کہا، “میں ٹیم انتظامیہ، محترمہ رونق لاکھانی، محترمہ یاسمین حیدر اور تمام کوچز اور منسلک اہلکاروں کو بھی مبارکباد پیش کرنا چاہوں گا جن کی بدولت ھمارے کھلاڑی مناسب تربیت کے ساتھ اس مقام تک پہنچنے کے قابل ھوۓ پرچم بلند” انہوں نےمزید کہا کہ یہ واقعی قوم کے لیے خوشی کا لمحہ ہے کہ وہ اپنے ان خصوصی بچوں کو بین الاقوامی ایونٹ میں شرکت کرتے ہوئے دیکھ رھی ہے۔ سفیر پاکستانن نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سفارت خانہ اسپیشل اولمپکس ٹیم کو برلن میں قیام کے دوران ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔

مزید پڑھیں: اسپیشل اولمپک گیمز؛ پاکستانی دستے کا مختلف تاریخی مقامات کا دورہ

محترمہ رونق لاکھانی، چیئرپرسن سپیشل اولمپکس پاکستان، جو وفد کی قیادت بھی کر رہی ہیں، نے سفیر اور سفارت خانے کی جانب سے بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ٹیم ایونٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ اس ایونٹ کا باضابطہ آغاز 17 تاریخ کو ھو گا اور یہ 25 جون , 2023 تک جاری رہے گا۔

سفارت خانہ نے مہمانوں کے لیے طعام کے ساتھ ساتھ فنکاروں کی جانب سے موسیقی کی پرفارمنس کا بھی اہتمام کیا جس سے حاظرین خوب محظوظ ہوئے۔

The post اسپیشل اولمپکس گیمز میں پاکستان کی شرکت پرمسرت لمحہ ہے، ڈاکٹر محمد فیصل appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں