ساف چیمپئین شپ بھارت کے بعد کویت نے بھی گرین شرٹس کو روند ڈالا

ساف فٹبال چیمپئین شپ میں بھارت کے بعد کویت نے بھی پاکستانی ٹیم کو روند ڈالا۔

بنگلورو کے سری کانتیراوا اسٹیڈیم کھیلے گئے میچ میں کویتی ٹیم نے گرین شرٹس کو 0-4 سے شکست دی، مسلسل دو میچوں میں شکست کے بعد قومی ٹیم ایونٹ سے تقریباً باہر ہوچکی ہے۔

کویت کی ٹیم نے ابتداء گرین شرٹس کو دباؤ میں رکھا اور میچ کے 10ویں منٹ میں حسن العنیزی جبکہ 17 ویں منٹ میں مبارک الفنینی نے گول داغ کر کویت کی برتری کو دگنا کردیا۔

مزید پڑھیں: ساف فٹبال چیمپئین شپ؛ تھکن سے نڈھال گرین شرٹس کو بھارت سے شکست

مبارک نے پہلے ہاف کے اختتام پر ایکسٹرا ٹائم میں ایک اور گول کے ساتھ اپنی ٹیم کو میچ پر مکمل کنٹرول دلادیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کیخلاف ریڈ کارڈ پانے والی ہندوستانی کوچ کا بیان سامنے آگیا

دوسرے ہاف میں بھی پاکستان گول کے بہاؤ کو روکنے میں ناکام رہا، میچ کے 69ویں منٹ میں عیدالرشدی نے کویت کی برتری کو 4-0 سے بڑھادیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

قومی ٹیم ساف فٹبال چیمپئین شپ میں اب تک ایک بھی گول اسکور کرنے میں ناکام رہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان گروپ کا آخری میچ 27 جون کو نیپال کے خلاف کھیلے گا۔

The post ساف چیمپئین شپ؛ بھارت کے بعد کویت نے بھی گرین شرٹس کو روند ڈالا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں