النصر کلب میں رہ کر سعودی کلچر میں خود کو ڈھال لیا ہے، رونالڈو

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسیٹانو رونالڈو کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں خوش ہوں اور امید کرتا ہوں کہ دوسرے بڑے نام بھی اگلے ایونٹ میں ٹیموں کو جوائن کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق رونالڈو نے سعودی کلب النصر نے رواں سال جنوری میں 2 سالہ معاہدہ کیا تھا، انہوں نے پرو لیگ کے دوران 16 میچز میں 14 گولز اسکور کیے تاہم ٹائٹل جیتنے سے محروم رہے، لیگ میں انکی ٹیم دوسری پوزیشن پر رہی۔

انہوں نے کہا کہ سعودی لیگ میں بہت اچھی ٹیمیں ہیں، میں یہاں خوش ہوں اور کھیل جاری رکھنا چاہتا ہوں۔ کلب میں رہ کر سعودی کلچر میں خود کو ڈھال لیا ہے۔ یورپ میں ہم صبح شام ٹریننگ کرتے تھے لیکن رمضان میں یہاں ٹریننگ 10 بجے شروع ہوتی تھی جو میرے لیے عجیب تھا۔

مزید پڑھیں: ریال میڈرڈ کے کریم بینزیما کو سعودی کلب نے بڑی پیشکش کردی

رونالڈو کی سعودی عرب آمد کے بعد فٹبال کے کئی سرکردہ ناموں نے سعودی لیگ میں دلچسپی دکھائی ہے جس میں لیونل میسی اور کریم بننزیما جیسے بڑے نام شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: میسی نے رونالڈو کو شکست دیدی، مگر کیسے؟

میسی کو النصر کی مخالف ٹیم الہلال نے اپنی ٹیم میں شامل ہونے کیلئے خطیر رقم دینے کا بھی اعلان کیا تھا تاہم ابھی واضح نہیں کہ وہ معاہدے پر دستخط کرتے ہیں یا نہیں۔

The post النصر کلب میں رہ کر سعودی کلچر میں خود کو ڈھال لیا ہے، رونالڈو appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں