ایلون مسک اور مارک زکربرگ کا ریسلنگ میچ کا فیصلہ

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کی دنیا کی ارب پتی شخصیات و حریف ایلون مسک اور مارک زکربرگ نے پنجرے میں ریسلنگ (cage match) کا فیصلہ کیا ہے۔

عالمی میڈا رپورٹس کے مطابق ٹویٹر کے مالک 51 سالہ ایلون مسک نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہا کہ وہ 39 سالہ زکربرگ کے ساتھ پنجرے میں لڑائی کے لیے تیار ہیں۔

دوسری جانب فیس بک کے بانی اور میٹا کے چیف ایگزیکٹیو اور چیئرمین مارک زکربرگ نے اپنے 12 ملین انسٹاگرام فالوورز کو ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کے پیغام کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور ‘send me location’ کے عنوان سے پوسٹ شیئر کی۔

Untitled

مارک زکربرگ کی پوسٹ کے بعد مسک نے 144 ملین سے زائد پیروکاروں کو ٹویٹس میں ویگاس آکٹاگون کی لوکیشن دی اور الٹیمیٹ فائٹنگ چیمپئن شپ (UFC) میں استعمال ہونے والے آٹھ طرفہ پنجرے والی لڑائی کا حوالہ دیا۔

فیس بُک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی پیرنٹ کمپنی میٹا کے ترجمان نے کہا کہ ان کے پاس دونوں کی پوسٹوں پر جو وائرل ہوگئی ہیں، تبصرہ کرنے کیلئے کچھ نہیں ہے۔ صارفین قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ مقابلہ کون جیتے گا اور میمز پوسٹ کر رہے ہیں جس میں مذاحیہ پوسٹرز بھی شامل ہیں۔

The post ایلون مسک اور مارک زکربرگ کا ریسلنگ میچ کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں