آسٹریلوی آندھی نے بھارتی بیٹرز کے قدم اکھاڑ دیے

کراچی: ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں آسٹریلوی آندھی نے بھارتی ٹاپ آرڈر کے قدم اکھاڑدیے، دوسرے دن کے اختتام تک 151 رنز کے دوران آدھی ٹیم پویلین واپس پہنچ گئی۔

اوول میں جاری ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں بھارتی ٹاپ آرڈر آسٹریلوی اٹیک کا سامنا نہیں کرسکا، 71 رنز تک اس کے 4 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے، کپتان روہت شرما 15 رنز بناکر پیٹ کمنز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار پائے، شبمان گل کو بولینڈ نے 13 کے اسکور پر میدان بدر کیا، چتیشور پجارا 14 رنز بناکر سکے، انھیں کیمرون گرین نے بولڈ کیا۔

ویراٹ کوہلی بھی 14 ہی رنز کے مہمان ثابت ہوئے، انھیں اسٹارک نے اسمتھ کی مدد سے قابو کیا، اس موقع پر اجنکیا راہنے اور جڈیجا نے ٹیم کو مشکل سے نکالنے کی کوشش کی تاہم ناتھن لائن نے 48 کے انفرادی اسکور پر جڈیجا کو واپسی کا پروانہ تھمادیا، کیچ اسمتھ نے تھاما۔

یہ بھی پڑھیں: ایک میچ کی بنیاد پر ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل کا فیصلہ نہیں ہونا چاہیے، آکاش چوپڑا

جب دوسرے دن کے کھیل کا اختتام ہوا تو بھارت نے 151 رنز پر 5 وکٹیں گنوا چکا تھا، راہنے 29 اور سریکار بھارت 5 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے۔

اس سے پہلے آسٹریلیا کی پہلی اننگز 469 رنز پر تمام ہوئی، اوورنائٹ جوڑی اسمتھ اور ٹریویس ہیڈ کے درمیان چوتھی وکٹ کیلیے 285 رنز کی شراکت ہوئی، ٹریویس ہیڈ 163 اور اسمتھ 121 رنز بناکر آئوٹ ہوئے، الیکس کیری نے بھی 48 رنز کا حصہ ڈالا۔ سراج نے 4 جبکہ شمی اور شردل نے 2، 2 وکٹیں لیں۔

The post آسٹریلوی آندھی نے بھارتی بیٹرز کے قدم اکھاڑ دیے appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں