عبدالرزاق نے تمنا بھاٹیہ کیساتھ وائرل ویڈیو کا واقعہ سنادیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ کے ساتھ ویڈیو منظر عام پر آنے کا دلچسپ واقعہ سنادیا۔

معروف یوٹیبوبر نادر علی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا کہ دبئی میں ایک اشتہار کی شوٹنگ کے دوران میری بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ کے ساتھ ملاقات ہوئی، وہاں انکی فیملی بھی موجود تھی، جہاں میری انکے والد سے ملاقات ہوئی، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

سابق آل راؤنڈر کہا کہ شوٹنگ کے دوران مجھے معلوم ہوا تھا کہ تمنا کے والد مسلمان تھے جبکہ والدہ ہندو تھیں، وہ اپنی والدہ کو فالو کرتی تھی۔

مزید پڑھیں: ٹنڈولکر کا مجھے خطرناک بالر قرار دینا اُنکی ’گریٹنس‘ ہے، عبدالرزاق

اینکر نے مزاحیہ انداز میں سوال کیا کہ کیا عبدالرزاق صاحب آپکو انہوں نے پہنچان لیا تھا؟ جواب میں عبدالرزاق نے مسکرا کر کہا کہ میں پاکستانی ٹیم میں تھا، یہ واقعہ 2013 کا ہے اور اسکے کچھ عرصے بعد اُنکی فلم ہمت والا ریلیز ہونے والی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک بنگلہ دیشی ایکٹریس سے بھی ملاقات ہوئی جب وہ میک اَپ کرکے آتی تھی تو ٹھیک لگتی تھی، لیکن میک اَپ کے بغیر میں پہنچان ہی نہیں سکا تھا کہ یہ وہی ایکٹر ہے۔

The post عبدالرزاق نے تمنا بھاٹیہ کیساتھ وائرل ویڈیو کا واقعہ سنادیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں