کینیڈا کی خاتون نے 1618 ٹوتھ برش جمع کرلیے

اونٹاریو: کینیڈا کی ایک خاتون 12 برس کی عمر سے ٹوتھ برش جمع کررہی ہیں۔ اب ان کے پاس 1618 برش ہیں جس کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی کی ہے۔

مسی ساگا سے تعلق رکھنے والی کیلی ہارڈی کے پاس طرح طرح کے رنگ برنگی ٹوتھ برش ہیں۔ ایک ٹوتھ برش میں تو دانت صاف کرنے والا دھاگہ (فلاس) بھی لگا ہوا ہے۔ یعنی دانتوں میں خلال کا مخصوص تار بھی اس میں موجود ہیں۔

ان کے پاس مختلف کارٹون، تھیمز والے ٹوتھ برش بھی ہیں جن میں اسٹار وارز اور سمپسن کے کردار بنے ہوئے ہیں۔

’مجھے ٹوتھ برش سے بہت لگاؤ ہے اور اب بھی میں طرح طرح کے ٹوتھ برش جمع کرتی ہوں، کیونکہ ٹوتھ برش سے مجھے خصوصی لگاؤ ہے،‘ کیلی نے بتایا۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے عملے کے لیے کیلی نے ایک بڑے جمنازیئم کا رخ کیا۔ وہاں میزوں کی قطار پر اپنے ٹوتھ برش رکھے جس کے بعد عملے نے ٹوتھ برش شمار کرنے کا کام کیا۔ پوری ٹیم کو 40 منٹ لگے اور کل 1618 ٹوتھ برش سامنے آئے۔

ٹیم نے اپنی دستاویز مکمل کرکے کارروائی کے لیے ثبوت آگے روانہ کردیئے ہیں تاہم اس کی تصدیق میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ روس کے گریگوری فلیشر نے 1320 ٹوتھ برش جمع کرکے ایک نیا ریکارڈ بنایا تھا۔ توقع ہے کہ کیلی ہارڈی اس ریکارڈ کو توڑدیں گی۔

The post کینیڈا کی خاتون نے 1618 ٹوتھ برش جمع کرلیے appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں