دنیا کی مہنگی ترین گائے اور اس کی حیران کن خصوصیات

ارندو: دنیا کی سب سے مہنگی گائے ‘ویاتینا-19 ایف آئی وی مارا اموویس (Viatina-19 FIV Mara Emovis) برازیلین گائے ہے۔ اس کا تعلق نیلور نسل سے ہے۔

برازیل میں نیلور نسل کی سینکڑوں گائیں پائی جاتی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق حال ہی میں برازیل کے شہر ارندو میں ہونے والی ایک نیلامی میں ایسی گائے کی ایک تہائی ملکیت 1.44 ملین ڈالرز میں فروخت ہوئی، یعنی اس کی کل قیمت 4.3 ملین ڈالرز ہوگی۔

نیلور کی اس نسل کا نام آندھرا پردیش کے ضلع نیلور کے نام پر رکھا گیا ہے جہاں سے اس نسل کو برازیل لایا گیا۔ اس کے بعد یہ دنیا کے دیگر حصوں میں بھی منتقل ہوئی۔

نیلور نسل کی گائیں مہنگی ہونے کی وجہ ان کی غیرمعمولی خصوصیات ہیں۔ ان گائیں کے چمکدار سفید بال، ڈھیلی جلد اور کندھوں پر بڑے کوہان ہوتے ہیں۔ یہ زیادہ درجہ حرارت میں آسانی سے خود کو ڈھال لیتی ہے اور اس میں ان کے سفید بال اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ان کے بال سورج کی روشنی کو منعکس کرتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں گرمی محسوس نہیں ہوتی۔ ان کے پسینے کے غدود زیادہ تر یورپی نسلوں کے مقابلے میں دو گنے بڑے اور 30 ​​فیصد زیادہ ہوتے ہیں۔ علاوہ ازیں ان میں بہت سے انفیکشن کے خلاف مزاحمت کی قدرتی صلاحیت بھی موجود ہوتی ہے۔ یہی نہیں بلکہ ان کی سخت جلد کی وجہ سے خون چوسنے والے کیڑے بھی انہیں نقصان نہیں پہنچا سکتے۔

The post دنیا کی مہنگی ترین گائے اور اس کی حیران کُن خصوصیات appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں