پٹنہ: بھارت میں دلہا کے گنجا ہونے پر دلہن کے گھر والوں نے پٹائی لگا دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے ضلع گیا میں ایک شخص سہرا سجائے شادی کے لیے پہنچا تو شاندار استقبال ہوا۔ شادی کی رسومات کے دوران دلہن کے گھر والوں کو شبہ ہوا کہ دلہا گنجا ہے۔
دلہن کےگھر والوں نے گنج پن وگ میں چھپانے اور اس سے متعلق نہ بتانے پر دلہا کی درگت بنا دی۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دلہا کو دلہن کے گھر والوں کے آگے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتے دیکھا جا سکتا ہے تاہم دلہن کے گھر والوں نے اس کی ایک نہ سنی اور مارتے رہے۔
دلہن کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ اس شخص نے نہ صرف اپنا گنجا ہونا چھپایا بلکہ یہ بھی نہیں بتایا تھا کہ یہ دوسری شادی ہے۔ دلہا کی پٹائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
The post دلہا گنجا نکلا، دلہن کے گھر والوں نے درگت بنادی appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب