بنگلہ دیش نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی میچ میں کامیابی سمیٹ کر سپر فور کیلئے کوالیفائی کریں۔
انہوں نے بتایا کہ پلئینگ الیون میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، تنزید حسن، مستفیض الرحمان کو آرام کروایا گیا ہے جبکہ شوریف السلام، حسن محمود کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔
اس موقع پر افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سیریز میں کھیلی گئی پلئینگ الیون کو میدان میں اُتارا ہے، کوشش ہوگی ایونٹ کا آغاز جیت کے ساتھ کریں۔
واضح رہے کہ گروپ اے میں اگر بنگلہ دیش کو آج افغانستان کے خلاف میچ میں شکست ہوتی ہے تو وہ ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے تک رسائی حاصل کرنے سے محروم ہوجائیں گے۔
افغانستان کا اسکواڈ
کپتان حشمت اللہ شاہدی، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، حشمت اللہ شاہدی، نجیب اللہ زدران، محمد نبی، کریم جنت، گلبدین نائب، راشد خان، مجیب الرحمان اور فضل الحق فاروقی شامل ہیں۔
بنگلہ دیش کا اسکواڈ
شکیب الحسن (کپتان)، محمد نعیم، نجم الحسن شانتو، مہدی حسن میراز، نجم الحسن شانتو، توحید ہردوئے، مشفق الرحیم، شمیم حسین پٹواری، عفیف حسین، تسکین احمد، حسن محمود، اور شوریف اسلام شامل ہیں۔
The post ایشیاکپ؛ بنگلہ دیش کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل