ورلڈ کپ؛ افغانستان کیخلاف پاکستان کی 56رنز پر پہلی وکٹ گرگئی

چنئی: ورلڈ کپ کے 22ویں میچ میں افغانستان کے خلاف پاکستان کی پہلی وکٹ 56 رنز پر گر گئی، اوپنر امام الحق 17 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

قومی ٹیم نے پلیئنگ الیون میں محمد نواز کی جگہ آل راؤنڈر شاداب خان کو شامل کیا ہے جبکہ افغانستان نے فضل الحق فاروقی کی جگہ اسپنر نور احمد کو شامل کیا ہے۔ افغان ٹیم کی پلیئنگ الیون میں کل 4 اسپنرز ہیں۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ چنئی میں کھیلا جا رہا ہے۔ دونوں ٹیمیں چار چار میچز کھیل چکی ہیں جس میں پاکستان کو دو میں فتح اور دو میں شکست ہوئی جبکہ افغانستان ایک میچ میں فتح اور تین میں شکست کا سامنا رہا۔

اس سے قبل، چنئی کی یہ پچ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں استعمال ہوئی تھی جو اب پاکستان اور افغانستان کے میچ کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔

پچ سے متعلق سابق آسٹریلوی کرکٹر ایرون فنچ کا کہنا ہے کہ پچ پر گھاس بالکل بھی نہیں ہے اور چنئی کے معیار کے لحاظ سے بھی سست ترین پچوں میں سے ایک ہو سکتی ہے۔

قومی ٹیم دو میچز میں فتح کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے جبکہ افغان ٹیم ایک میچ میں کامیابی کے باوجود آخری نمبر پر ہے۔

پاکستان

امام الحق، عبداللہ شفیق، کپتان بابراعظم ، وکٹ کیپر محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، شاداب خان، اسامہ میر، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف۔

افغانستان

رحمان اللہ گربز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، کپتان ہشمت اللہ شاہدی، عظمت اللہ عمر زئی، وکٹ کیپر اکرام علی خیل، محمد نبی، راشد خان، مجیب الرحمان، نوین الحق، نور احمد۔

The post ورلڈ کپ؛ افغانستان کیخلاف پاکستان کی 56رنز پر پہلی وکٹ گرگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں