قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی پلئیرز کو گزشتہ 5 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں۔
پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پر پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر راشد لطیف نے دعویٰ کیا کہ بابراعظم گزشتہ دو روز سے چیئرمین ذکا اشرف سمیت پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام کو میسج کررہے ہیں لیکن کوئی جواب نہیں ملا جبکہ پاکستانی پلئیرز کو گزشتہ 5 ماہ سے تنخواہیں بھی ادا نہیں کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے میڈیا پر بہت سی چیزیں ہو رہی ہیں، شاید وہ جھوٹی ہیں لیکن میں آپکو سچی خبر فراہم کروں گا جو روکی ہوئی ہے، کھلاڑیوں کو پانچ ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئی تو وہ کیسے کھیلیں گے؟۔
مزید پڑھیں: پی سی بی کی شائقین اور سابق کرکٹرز سے پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے کی اپیل
راشد لطیف نے سوال اٹھایا کہ بابراعظم نے سلمان نصیر (چیف آپریٹنگ آفیسر)، عثمان والہ (ڈائریکٹر: انٹرنیشنل کرکٹ) کو میسج کررہے ہیں تو انکے کپتان کو جواب نہ دینے کی کیا وجہ ہے؟ پھر، آپ ایک پریس بیان جاری کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں: ’’بورڈ نے بس کے آگے پھینک دیا‘‘ کرکٹرز کا گلہ
سابق کپتان نے مزید کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں کیے گئے سینٹرل کنٹریکٹس پر بورڈ دوبارہ غور کرے گا۔
The post پاکستانی کھلاڑیوں کو 5 ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں! راشد لطیف کا دعویٰ appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل