سان فرانسسكو: ایک امریکی لڑکی نے تین منٹ تک زیرِ آب رہ کر 38 جادوئی کرتب دِکھا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا۔
13 سالہ ایوری ایمرسن فشر نے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں قائم ایکوئریم آف دی بے کے ٹنل ٹینک میں جا کر یہ ریکارڈ بنایا۔
ایوری ایمرسن نے غوطہ لگا کر تین منٹ میں جادو کے 38 کرتب دِکھاتے ہوئے 2020 میں برطانوی جادوگر مارٹِن ریس کا ریکارڈ توڑا۔ برطانوی جادوگر نے تین منٹ میں 20 کرتب دِکھا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔
ایوری ایمرسن کے پاس 12 اسکوبا ڈائیونگ کی اسناد موجود ہیں اور وہ 30 سے زیادہ بار سمندر میں غوطہ خوری کر چکی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ ان کا ریکارڈ لوگوں میں سمندروں کی حفاظت کے لیے آگہی پھیلائے گا۔
The post پانی میں تین منٹ کے دوران 38 جادوئی کرتب دِکھانے والی امریکی لڑکی appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب