سری لنکن کرکٹ بورڈ کو جے شاہ چلا رہے ہیں، سربراہ عبوری کمیٹی

کولمبو: سری لنکن کرکٹ کیمٹی کے سربراہ اور سابق کرکٹر ارجنا رانا ٹنگا بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ پر برس پڑے۔

سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عبوری کرکٹ کمیٹی کے سربراہ ارجنا  راٹننگا  نے ورلڈ کپ میں سری لنکن کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا ذمہ دار بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ کو قرار دیا۔

ارجنا رانا ٹنگا نے بیان میں کہا کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کو جے شاہ چلا رہے ہیں۔ جے شاہ صرف اس لیے عہدے پر ہیں کیونکہ ان کے والد  امیت شاہ بھارت کے وزیر داخلہ ہیں۔ سری لنکا کی کرکٹ جے شاہ کے دباؤ کی وجہ سے تباہ ہوئی۔ بھارت کا ایک شخص سری لنکا کی کرکٹ کو چلا رہا ہے۔

رانا ٹنگا کا مزید کہنا تھا کہ جے شاہ کے سری لنکن کرکٹ کے چند حکام کے ساتھ رابطے ہیں جس کی وجہ سے وہ سری لنکا کی کرکٹ کو بھی اپنے کنٹرول میں رکھنا چاہتے ہیں۔

The post سری لنکن کرکٹ بورڈ کو جے شاہ چلا رہے ہیں، سربراہ عبوری کمیٹی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں