آئی سی سی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان پہلے سیمی فائنل سے قبل ٹکٹس کی بلیک میں فروخت کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں بدھ کے روز کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل سے قبل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے سیمی فائنل کے ٹکٹس کی بلیک میں فروخت کرنے والے آکاش کوٹھاری نامی شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس نے کوٹھاری ملاڈ میں واقع اسکی رہائشگاہ سے گرفتار کیا، ملزم مختلف واٹس ایپ گروپس میں ٹکٹس 25 ہزار سے 2.5 لاکھ روپوں تک بلیک میں فروخت کررہا تھا، جو ٹکٹ کی اصل قیمت سے 4 سے 5 گنا زیادہ ہے۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاکستان کے موجودہ پیسرز ’’نرم مزاج‘‘ ہیں، سابق بھارتی کرکٹر
ملزم کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 420 اور 511 کے تحت دھوکہ دہی کے الزامات درج کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب پولیس نے ٹکٹس بلیک میں فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کردی ہیں۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ سابق بھارتی کرکٹر بابراعظم کی حمایت میں آگئے
واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت کو نیوزی لینڈ کا چیلنج درپیش ہوا جبکہ دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔
The post ورلڈکپ سیمی فائنل؛ ٹکٹس بلیک میں فروخت، قیمت ڈھائی لاکھ تک پہنچ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل