سان ڈیاگو: امریکا میں دیکھی جانے والی پُراسرار روشنیوں کے متعلق شہریوں کی قیاس آرائیوں کا ڈراپ سین ہوگیا۔ اڑن طشتری قرار دی جانے والی پُراسرار روشنیاں امریکی نیوی کی پیراشوٹ ٹیم نکلی۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں شہریوں نے پُراسرار روشنیوں کو دیکھ کر سماجی رابطے کے پلیٹ فارمز پر تصاویر اور ویڈیوز ڈالتے ہوئے شہر کے اوپر سے اڑن طشتری کے گزرنے جیسے خیالات کا اظہار کیا۔
تاہم، پیراشوٹ ٹیم کی جانب سے سوشل میڈیا پر واضح کیا گیا کہ یہ روشنیاں در اصل فلیئرز ہیں جو ٹیم ویمنز سوکر لیگ کے سیمی فائنل کے درمیان سان ڈیاگو کی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے اٹھائے ہوئی ہے۔
پیراشوٹ ٹیم کا کہنا تھا کہ اگر آپ نے شام 6 بج کر 20 منٹ کے قریب سان ڈیاگو کےآسمان پر اڑن طشتری دیکھی ہے تو ممکنہ طور پر ان کی ٹیم تھی جو اسٹیڈیم کی جانب جا رہی تھی۔
The post اڑن طشتری قرار دی گئی پُراسرار روشنیاں پیراشوٹ کی ٹیم نکلی appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب