ورلڈکپ میں مشکلات کی شکار پاکستانی ٹیم کے کپتان نے ’شیروانی‘ خرید لی

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھارت میں اپنی شادی کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک ڈیزائنر شیروانی پر 7 لاکھ روپے کی خطیر رقم خرچ کردی۔

آئی سی سی ورلڈکپ کے دوران جب ٹیم مشکلات کا شکار ہے کپتان کی جانب سے ٹورنامنٹ کے دوران شادی کی خریداری میں مشغول ہونا غیر معمولی بات ہے، جس نے شائقین کرکٹ سمیت ناقدین کی طرف توجہ مبذول کروالی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستانی کپتان نے مشہور بھارتی ڈیزائنر سبیاساچی سے 7 لاکھ کی شیروانی خریدی جبکہ ایک معروف دکان سے زیورات بھی خریدے ہیں۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ:بابراعظم اسپنرز کا آسان شکار ثابت ہونے لگے

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چونکہ بابراعظم کی شادی کی تیاریاں زوروں پر ہیں، اس لیے انکے رشتہ دار بھی انتظامات میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ؛ میچ سے قبل شائقین کرکٹ کیلئے بری خبر

دوسری جانب اہم بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے دوران ان کی شادی کی خریداری نے جہاں نئی بحث چھیڑ دی ہے وہیں کپتان کے مداح پُرجوش ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی کپتان ورلڈکپ بری طرح ناکام رہے ہیں، انہوں نے 7 اننگز میں 30 کی اوسط سے 77 اسٹرائیک ریٹ سے محض 216 رنز اسکور کیے ہیں، جس میں 2 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

The post ورلڈکپ میں مشکلات کی شکار پاکستانی ٹیم کے کپتان نے ’شیروانی‘ خرید لی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں