آئی سی سی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران سلو اوور ریٹ پر پاکستانی ٹیم کو ایک بار پھر جرمانہ ہوگیا۔
بنگلورو میں نیوزی لینڈ کی اننگز کے دوران پاکستانی ٹیم کو مقررہ وقت سے 2 اوورز پیچھے ہونے کی وجہ سے میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے مطابق مقررہ وقت سے کم اوورز کرنے پر ہر اوور پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے اور پاکستانی ٹیم وقت سے 2 اوور پیچھے تھی اس لیے انہیں 10فیصد جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں: فخر زمان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی
دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے 10فیصد جرمانے کو قبول کرلیا ہے۔
خیال رہے کہ بارش سے متاثرہ میچ میں پاکستان نے ڈک وَرتھ لوئس (ڈیس ایل ایس) کے تحت میچ میں 21 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ میچ میں فخر زمان نے 81 گیندوں پر 126 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی جس میں 11 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔
مزید پڑھیں: پاکستانی ٹیم کی کاکردگی نے گنگولی کو یوٹرن لینے پر مجبور کردیا
دوسری جانب ورلڈکپ میں بھارت اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکی ہیں تاہم آسٹریلیا تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔
پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن کیلئے نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان مقابلہ جاری ہے جبکہ گزشتہ روز میچ کے بعد قومی ٹیم کا رن ریٹ بھی بہتر ہوکر مثبت ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ فخر زمان نے پاکستان کیلئے تیز ترین سینچری بناڈالی
سیمی فائنل میں جانے کے لیے گرین شرٹس ایک فتح کی دوری پر ہیں، پاکستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں نہ صرف قائم ہیں بلکہ مزید بڑھ گئی ہیں، لیکن اس کے لیے یہ دعا کرنا ہوگی کہ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان میچ میں سری لنکا کو فتح ملے، اگر کیویز جیتے تو پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔
The post نیوزی لینڈ کیخلاف جیت کے بعد پاکستانی ٹیم پر جرمانہ، مگر کیوں؟ appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل