سابق انگلش کرکٹر ڈیوڈ لائیڈ نے بھی بابراعظم کے کپتانی چھوڑنے کے فیصلے کو درست قرار دیدیا۔
سابق کرکٹر نے غیر ملکی صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی کپتانی کسی چیلنج سے کم نہیں، میدان میں ٹیم کو سنبھالنا آسان ہے لیکن سیاسی پہلوؤں سے نمٹنا مشکل ہوتا ہے۔
ڈیوڈ لائیڈ نے بابراعظم کو اسوقت دنیا کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک تسلیم کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ انہیں اپنی بیٹنگ پر توجہ دینی چاہیے۔
مزید پڑھیں: بابراعظم نے قومی ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا
گزشتہ دنوں بابراعظم نے آئی سی سی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے استعفیٰ دیدیا تھا۔
مزید پڑھیں: شاہین آفریدی ٹی20 اور شان مسعود ٹیسٹ کپتان مقرر، حفیظ ٹیم ڈائریکٹر ہوں گے
سابق کپتان کے مستعفیٰ ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیسٹ کی قیادت شان مسعود جبکہ ٹی20 میں کپتانی کے فرائض شاہین شاہ آفریدی کے سپرد کردیئے ہیں۔
The post سابق انگلش کرکٹر نے بھی بابراعظم کے کپتانی چھوڑنے کے فیصلے کو درست قرار دیدیا appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل