دبئی: اندر 19 ایشیاء کپ کے پہلے سیمی فائنل میں یو اے ای نے پاکستان کو 11 رنز سے شکست دے دی۔
دبئی میں کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان انڈر 19 کی ٹیم 194 رنز کے تعاقب میں 182 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے کپتان سعد بیگ 50 اور آزان اویس 41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ عامر حسن 27، شاہزیب خان 11، محمد ذیشان 10، عرفات منہاس 8، ریاض اللہ 4، نجب خان 3، شمائل حسین اور عبید اللہ 0،0 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
علی اسفند 61 گیندوں پر 16 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
یو اے ای کی جانب سے ایمن احمد اور ہاردک پائی نے 2، 2 جبکہ اومِد رحمان، دھروو پراشر اور عمار بادامی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل یو اے ای کی ٹیم پاکستان کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے 48 ویں اوور میں 193 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
یو اے ای کی جانب سے کپتان آیان افضل خان 55 اور اریانش شرما 46 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ایتھن ڈی سوزا 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے عبید شاہ 4، علی اسفند اور عرفات منہاس نے 2، 2 اور عامر حسن اور محمد ذیشان نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
دوسری جانب دوسرے سیمی فائنل میں بنگلا دیش نے بھارت کو شکست دے کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا ہے۔
ایونٹ کا فائنل بنگلا دیش اور یو اے ای کے درمیان 17 دسمبر بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔
The post انڈر 19 ایشیاء کپ: یو اے ای نے پاکستان کو سیمی فائنل میں شکست دے دی appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل