پرتھ: پرتھ ٹیسٹ کے دوران فلسطین کے حق میں بینر لہرانے والے 2 تماشائیوں کو اسٹیڈیم بدر کر دیا گیا۔
پاکستان اور آسٹریلیا میں پرتھ ٹیسٹ کے دوران فلسطین کے حق میں بینر لہرانے والے 2 تماشائیوں کو اسٹیڈیم بدر کر دیا گیا، میلبورن اور سڈنی ٹیسٹ کے دوران بھی اس قسم کے بینرز پر پابندی جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطینیوں کی حمایت! عثمان خواجہ آئی سی سی پر برس پڑے، ویڈیو وائرل
یاد رہے کہ مذکورہ بینر پر وہی فقرہ لکھا تھا جو پاکستان سے پہلے ٹیسٹ سے قبل ٹریننگ کے دوران آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ نے اپنے جوتے پر لکھا کہ تمام انسان برابر اور آزادی ان کا حق ہے۔
آئی سی سی نے عثمان کو اس قسم کے پیغام کے حامل جوتے ٹیسٹ میچ میں پہننے سے روک دیا تھا جس پر وہ بطور احتجاج پہلے روز سیاہ پٹی بازو پر پہن کر شریک ہوئے تھے، پاکستان کے خلاف باکسنگ ڈے اور نیوایئر ٹیسٹ میچز میں بھی اس طرح کے بینرز اسٹیڈیم میں لہرانے پر پابندی برقرار رہے گی۔
The post پرتھ ٹیسٹ؛ فلسطین کے حق میں بینر لہرانے والے 2 تماشائی میدان بدر appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل