پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں کسی فرنچائز کی جانب سے پک نہ کیے جانے پر احمد شہزاد نے لیگ سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کردیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سینئیر کرکٹر احمد شہزاد نے لکھا کہ ڈومیسٹک سطح پر پرفارم کرنے کے باوجود پی ایس ایل9 میں منتخب نہیں کیا گیا، اس سلوک کے بعد اب دوبارہ لیگ کھیلنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔
انہوں نے فرنچائزز پر الزام عائد کیا کہ لگتا ہے تمام 6 فرنچائزز نے مجھے لیگ سے باہر رکھنے کا اتحاد کرلیا ہے، پاکستان کے لیے کھیلنا ہمیشہ اولین ترجیح رہی، پیسے کی خاطر کبھی نہیں کھیلا۔
مزید پڑھیں: ’’شرجیل، عمر اکمل اور شہزاد ہمارے پلان کا حصہ نہیں‘‘
کرکٹر نے کہا کہ غیر ملکی لیگز سے پیشکش آنے کے باوجود ڈومیسٹک کو ترجیع دی، اس سے بڑھ کر ملک کی محبت کیا ثبوت ہوسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ کون سے نامور پاکستانی کرکٹرز کو فرنچائزز نے پک نہیں کیا؟
انہوں نے مزید کہا کہ میرے فینز اور کرکٹ کے کھیل سے پیار کرنے والے جلد جان لیں گے کہ مجھے کیوں پی ایس ایل سے دور رکھا جارہا ہے۔
A heartfelt goodbye! pic.twitter.com/7NdjpCXjeR
— Ahmad Shahzad (@iamAhmadshahzad) December 15, 2023
The post پی ایس ایل9؛ پک نہ کرنے پر احمد شہزاد نے لیگ سے راہیں جدا کرلیں appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل