والدین کو لاٹری کا کیوں بتایا؟ شہری نے گرل فرینڈ پر مقدمہ دائر کردیا

  واشنگٹن: امریکا میں ایک شہری نے 1 ارب 50 کروڑ ڈالرز کی لاٹری جیتنے کے بعد اپنی گرل فرینڈ جس سے ایک بیٹی بھی ہے، پر مقدمہ دائر کیا ہے کہ اس نے یہ خبر اپنے والدین کو کیوں بتائی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں لاٹری کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا انعام جیتنے والے شہری نے گرل فرینڈ سارا اسمتھ، جس نے رازداری معاہدے پر دستخط کرنے کے باوجود اپنے والدین کو لاٹری جیتنے کی خبر سے آگاہ کیا، پر مقدمہ دائر کیا ہے۔

نامعلوم شہری، جس نے واضح وجوہات کی بناء پر اپنا نام ظاہر نہ کرنے کا انتخاب کیا ہے، دعویٰ کرتا ہے کہ سارہ اسمتھ ان چند لوگوں میں سے ایک تھی جنہیں لاٹری جیتنے کے بارے میں علم تھا۔ اس سے غیر انکشافی معاہدے (این ڈی اے) پر دستخط کروائے گئے تھے تاکہ اسے 10 سال تک یہ راز افشا کرنے سے روکا جا سکے۔

تاہم سارہ نے اپنے والدین اور بہن کو مبینہ طور پر بتا کر معاہدہ توڑا جو کہ غیرقانونی ہے۔ اب شہری چاہتا ہے کہ سارا اس انکشاف پر اسے 100,000 ڈالرز کا معاوضہ ادا کرے۔

The post والدین کو لاٹری کا کیوں بتایا؟ شہری نے گرل فرینڈ پر مقدمہ دائر کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں