چوتھا ٹی20؛ اوپنر ڈیون کانوے کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

پاکستان کیخلاف سیریز کے چوتھے ٹی20 میچ سے قبل کیوی اوپنر ڈیون کانوے کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیوی اوپنر ڈیون کانوے پاکستان کے خلاف چوتھے ٹی20 میچ سے قبل کوویڈ-19 کا شکار ہوئے جس کے باعث انہیں پلئینگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا۔

کیوی بیٹر کے علاوہ بالنگ کوچ آندرے ایڈمز کا بھی کوویڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس کی وجہ سے انہیں بھی قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: چوتھا ٹی20؛ نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

قبل ازیں مچل سینٹنر پہلے ٹی20 میچ سے قبل کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: بابر، رضوان کی جوڑی توڑ کر کیا فائدہ ہوا؟ رمیز راجا کی ٹیم مینجمنٹ پر تنقید

واضح رہے کہ ڈیون کانوے پاکستان کے خلاف سیریز کے ابتدائی تین میچز میں کوئی کارکردگی دیکھانے میں ناکام رہے ہیں، انہوں نے محض 27 رنز بنائے ہیں۔

پاکستان کیخلاف سیریز میں نیوزی لینڈ کو 0-3 کی واضح برتری حاصل ہے۔

The post چوتھا ٹی20؛ اوپنر ڈیون کانوے کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں