دو جڑواں بچوں کی پیدائش کے دوران سال بدل گیا

نیوجرسی: ایک امریکی جوڑے نے اپنے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش کا خیرمقدم کیا ہے جو نہ صرف مختلف دنوں بلکہ مختلف سالوں میں پیدا ہوئے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق جڑواں بچوں کے والد 36 سالہ بلی ہمفری نے مقامی نیوز میڈیا کو بتایا کہ میں اپنی سالگرہ (31 دسمبر) پر اپنے بچوں کی پیدائش کو لے کر بہت پرجوش ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ جب ہم اسپتال گئے تو مجھے یقین نہیں تھا کہ دونوں آج ہی پیدا ہوجائیں گے لیکن کم از کم میری سالگرہ کے دن ان میں سے ایک کا ہونا بھی بہت بڑی نعمت اور تحفے سے کم نہ ہوتا۔

ایذرا ہمفری کی پیدائش 31 دسمبر رات 11:48 پر ہوئی جس سے اسکی اور اسکے والد کی سالگرہ ایک ہی ہوجاتی ہے جبکہ ایزیکل  1 جنوری کو 12:28 بجے پیدا ہوا۔

بچوں کی والدہ 34 سالہ ایو ہمفری کا کہنا تھا کہ وہ 30 دسمبر کو ہسپتال گئی تھیں لیکن اس دن ڈلیوری نہ ہوسکی اور انہیں گھر بھیج دیا گیا تھا تاہم اگلے دن وہ اسپتال گئیں۔

The post دو جڑواں بچوں کی پیدائش کے دوران سال بدل گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں