کراچی: دنیا کے سب سے بڑے جمپنگ کاسل میں ایک سلائیڈ کی اونچائی 40 فٹ ہے۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں بنائےگئے دنیا کے سب سے بڑے جمپنگ کاسل میں ایک سلائیڈ کو جمبو ڈراپ کا نام دیا گیا ہے جس کی اونچائی 40 فٹ ہے۔
جمبو کاسل میں ایک ہزار فٹ لمبی ٹائٹن ٹرین اور رنگ برنگے جمپنگ بیڈ بھی موجود ہیں۔ گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے جمپنگ کاسل کو دنیا کے سب سے بڑے جمپنگ کاسل کے سرٹفیکیٹ سے بھی نوازا ہے۔ اس سے قبل یہ اعزاز دبئی کے ایک جمپنگ کاسل کے پاس تھا۔
کراچی میں دنیا کا سب سے بڑا جمپنگ کاسل بنایا گیا ہے جسے گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے اس اعزاز کا سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔ اس پر بیک وقت سینکڑوں افراد کھیل سکتے ہیں۔ کراچی سے مانیہ شکیل کی رپورٹ pic.twitter.com/0kqtHA9swM
— DW اردو (@dw_urdu) January 11, 2024
جمپنگ کاسل 3 ایکٹر رقبے پر قائم ہے جہاں بیک وقت ایک ہزار سے زائد افراد اچھل کود اور تفریح کر سکتے ہیں۔
The post کراچی میں ہوش اڑا دینے والا دنیا کا سب سے بڑا جمپنگ کاسل appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب