ارباب نیاز اسٹیڈیم کا تعمیراتی کام کب مکمل ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

خیبرپختونخوا کے وزیر کھیل کے مشیر امجد عزیز ملک نے انکشاف کیا ہے کہ پشاور میں ارباب نیاز اسٹیڈیم کا تعمیراتی کام رواں سال جون تک مکمل کر لیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیر کھیل کے مشیر کا کہنا ہے کہ اس منصوبے پر تقریباً 2 ارب روپے خرچ ہوں گے، اسٹیڈیم میں کرسیاں لگنے سمیت پویلین تیار ہوچکا ہے جبکہ فلڈ لائٹس لگنا باقی ہیں۔

انہوں نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ملک کی مالی حالت اور ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے اسٹیڈیم کی تعمیراتی لاگت میں اضافہ ہوا ہے، گھاس کی اگائی اور پچز تیار کرلی گئی ہیں، ہمیں امید ہے کہ جون تک کام مکمل ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں: ایچ بی ایل پی ایس ایل9؛ زلمی کی فرمائش پر پشاور کو میزبانی مل گئی! مگر کتنے میچز کی؟

حیات آباد اسٹیڈیم کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ تعمیراتی کام تقریباً مکمل ہوچکا ہے، اسٹیڈیم اگلے 6 ہفتوں کے دوران کے پی کے اسپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے حوالے کردیا جائے گا۔

مشیر کھیل نے کہا کہ رواں برس ارباب نیاز اسٹیڈیم پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز کی میزبانی نہیں کرسکے گا کیونکہ ایونٹ فروری اور مارچ کے درمیان شیڈول ہے۔

The post ارباب نیاز اسٹیڈیم کا تعمیراتی کام کب مکمل ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں