کریٹر آف ڈائمنڈز میں فرانسیسی سیاح کی بھی قسمت جاگ اٹھی

آرکنساس: امریکا کے علاقے کریٹر آف ڈائمنڈز میں سیاح کی قسمت اس وقت جاگ اٹھی جب اس نے کھدائی کے دوران ایک ہیرے کی دریافت کی۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق ایک فرانسیسی سیاح نے ریاست آرکنساس میں مشہور جگہ کریٹر آف ڈائمنڈز اسٹیٹ پارک کا اپنی زندگی کا پہلا دورہ کیا اور اس پہلے دورے میں ہی اس نے 7.46 کیرٹ کا ہیرا دریافت کرلیا۔

آرکنساس اسٹیٹ پارکس ادارے کا کہنا تھا کہ پیرس سے تعلق رکھنے والے جولین ناواس نامی سیاح فلوریڈا میں یونائیٹڈ لانچ الائنس کے راکٹ لانچ کو دیکھنے کے لیے امریکا آئے تھے جس کے بعد انہوں نے ایک دوست کے ساتھ ریاست لوزیانا کا سفر کیا۔

لوزیانا میں رہتے ہوئے جولین کو کریٹر آف ڈائمنڈز کے بارے میں معلوم ہوا جس پر انہوں نے فوراً وہاں جا کر اپنی قسمت آزمانے کا فیصلہ کرلیا۔ جب وہ وہاں پہنچے اور کھدائی شروع کی تو اس دوران ان کو اپنی پہلی کوشش میں ہی قیمتی پتھر مل گیا۔

جولین نے اسٹیٹ پارک کے حکام کو بتایا کہ میں صبح نو بجے کے قریب پارک پہنچا اور کھدائی شروع کی۔ دوپہر کو کھدائی کرتے وقت مجھے کچھ چمکدار شے نظر آئی، جیسے ہی میں نے وہ پتھر نما شے اٹھائی تو میری خوشی کی انتہا نہ رہی کیونکہ وہ پتھر نہیں تھا بلکہ یہ ایک بھورے رنگ کا ہیرا تھا۔

The post کریٹر آف ڈائمنڈز میں فرانسیسی سیاح کی بھی قسمت جاگ اٹھی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں