لاہور قلندرز کا پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

 لاہور: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 12 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

لاہور قلندرز نے آج کے میچ کیلئے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، لنڈے اور حارث رؤف کی جگہ محمد عمران اور کارلوس براتھویٹ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ پشاور زلمی گزشتہ میچ کھیلنے والی ٹیم کو ہی میدان میں اتارے گی۔

لاہور قلندرز کے فاست بولر حارث رؤف کندھے کی تکلیف کے باعث پی ایس ایل کے باقی تمام میچز سے باہر ہوگئے ہیں۔ وہ گزشتہ رات کراچی کنگز کے خلاف کیچ لیتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ حارث رؤف انجری کے باعث بقیہ میچز سے باہر

لاہور قلندرز ٹورنامنٹ میں ابتک چار میچز کھیل چکی ہے اور چاروں میں اسے شکست کا منہ دیکھنا پڑا، گزشتہ میچ میں کراچی کنگز کے خلاف میچ کی آخری گیند پر اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب پشاور زلمی ابتک اپنے تین میچز کھیل چکی ہے جس میں سے دو میں اسے ناکامی کا سامنا رہا اور ایک میچ میں کامیابی ملی۔

پشاور زلمی کو کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچز میں شکست ہوئی تھی جبکہ ملتان سلطانز کیخلاف گزشتہ میچ میں 5 رنز سے کامیابی ملی تھی۔

پشاور زلمی: صائم ایوب، بابر اعظم (کپتان)، محمد حارث، حسیب اللہ خان، روومین پاول، پال والٹر، آصف علی، لیوک ووڈ، نوین الحق، عارف یعقوب، سلمان ارشاد۔

لاہور قلندرز: فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، رسی وین ڈیر ڈوسن، شائی ہوپ، سکندر رضا، احسن بھٹی، کارلوس براتھویٹ، جہانداد خان، شاہین آفریدی (کپتان)، محمد عمران، زمان خان

The post لاہور قلندرز کا پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں