آسٹریلیا نے ون ڈے، ٹی20 سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا

آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ون ڈے اور ٹی20 سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیمیں رواں سال نومبر میں تین ون ڈے اور تین ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلیں گی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز میلبرن میں 4 نومبر سے ہوگا، دوسرا میچ ایڈیلیڈ 8 نومبر جبکہ تیسرا میچ پرتھ میں 10 نومبر کو شیڈول ہوگا۔

مزید پڑھیں: سیریز سے دستبرداری؛ افغان بورڈ نے کرکٹ آسٹریلیا کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اسی طرح ٹی20 کے میچز برسبین میں 14، سڈنی میں 16 اور آخری میچ ہوبارٹ میں 18 نومبر کو کھیلے جائے گا۔

The post آسٹریلیا نے ون ڈے، ٹی20 سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں