عماد وسیم نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے دستیابی ظاہر کردی

لاہور: عماد وسیم نے قومی کرکٹ ٹیم کیلیے دستیابی ظاہر کردی۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل9کے ایلیمنیٹر ون میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی فتح کے ہیرو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پاکستان کیلیے کھیلتے ہوئے ہی نام کمایا، اگر ملک کو ضرورت ہے تو میں دستیاب ہوں،اگر نہیں تب بھی مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی؛ عماد وسیم کا در مکمل بند کرنے سے گریز

انہوں نے کہا کہ ٹی20 ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ریٹائرمنٹ کے بعد مجھے کال کی تھی، میں نے ان سے کہا تھا کہ سپرلیگ کے بعد اس بارے میں بات کروں گا۔

The post عماد وسیم نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے دستیابی ظاہر کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

سائنس

ویب سائٹ کے بارے میں