قومی ٹیم کی کوچنگ؛ گیری کرسٹن، لیوک رونچی نے وقت مانگ لیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے کوچنگ اسٹاف کا فیصلہ اگلے ہفتے تک کرلیا جائے گا۔

غیرملکی کوچز گیری کرسٹن اور لیوک رونچی نے پاکستانی ٹیم کی کوچنگ سےقبل وقت مانگ لیا ہے، قومی کرکٹ ٹیم کا کیمپ ان دنوں کاکول میں جاری ہے تو دوسری طرف پی سی بی حکام کو ماہر کوچز کی تلاش ہے۔

ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ کے گیری کرسٹن اور نیوزی لینڈ کے لیوک رونچی سے پی سی بی کی بات چیت چل رہی ہے، ان دونوں کو طویل مدت کے معاہدے کی آفرز کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: قومی ٹیم کی کوچنگ؛ سوشل میڈیا پر سابق کرکٹرز سے متعلق روابط کی خبریں تیز

گیری کرسٹن اور لیوک رونچی نے اپنے جواب سے آگاہ کرنے کیلئے کچھ وقت مانگا ہے تاکہ اہلخانہ اور دوستوں کے ساتھ مشاورت کی جاسکے۔

مزید پڑھیں: واٹسن کے بعد ڈیرن سیمی کی بھی پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے سے معذرت

بورڈ حکام غیرملکی کوچز کے ساتھ ملکی کوچز کی خدمات بھی لیں گے، سعید اجمل اور عمر گل کا پہلے سے ہی بورڈ کے ساتھ 2 سالہ معاہدہ ہے۔

The post قومی ٹیم کی کوچنگ؛ گیری کرسٹن، لیوک رونچی نے وقت مانگ لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں