ٹائٹینک میں استعمال ہونے والے دروازے کا ٹکڑا مہنگے داموں نیلام

ٹیکساس: امریکہ میں ایک خریدار نے مشہور زمانہ فلم ٹائٹینک میں استعمال شدہ سمندری جہاز کے درازے کا ایک ٹکڑا خریدا ہے۔ یہ وہی ٹکڑا ہے جس پر فلم میں ہیرو جیک نے ہیروئین روز کی جان بچائی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکساس میں موجود ہیریٹیج آکشنز نے اعلان کیا کہ دروازے کا یہ ٹکڑا پلینٹ ہالی ووڈ فلم کی یادگار نیلامی کے حصے کے طور پر 718,750 ڈالر میں خریدار کو فروخت کیا گیا ہے۔

نیلام گھر کا کہنا تھا کہ یہ دروازہ بالسا کی لکڑی سے بنایا گیا ہے اور یہ 1912 میں ڈوب جانے والی اصلی ٹائٹینک کے دروازے کی نقل ہے۔

تاہم اس ٹکڑے کو لیکر شائقین میں کافی بحث ہوئی ہے جن میں بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ دروازے کا ٹکڑا اتنا بڑا لگ رہا ہے کہ دونوں ہیرو اور ہیروئین اس پر بیٹھ کر اپنی جان بچا سکتے تھے۔ اس کے بجائے جیک نے ٹھنڈے پانی میں رہنے کا فیصلہ بیکار میں کیا۔

فلم کے ہدایت کار جیمز کیمرون نے اس حوالے سے کہا انہوں نے اس سین سے قبل ایک سائنسی تجربہ کیا تھا جس میں انہوں نے ہیرو اور ہیروئین کے برابر وزن کے دو اسٹنٹ مین کو شامل کیا تھا۔ اس سے ثابت ہوا تھا کہ یہ ٹکڑا دونوں افراد کو نہیں سہار سکتا تھا۔

The post ٹائٹینک میں استعمال ہونے والے دروازے کا ٹکڑا مہنگے داموں نیلام appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں