والد کے انتقال کے بعد ٹول بکس سے دستی بم برآمد، فوج طلب

کیوبیک: کینیڈا میں ایک خاتون کو اپنے والد کے انتقال کے بعد ان کے گھر سے دستی بم مل جس پر انہوں نے فوری طور پر سیکورٹی اہلکاروں کو اطلاع دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈین فوج کے اہلکاروں کو صوبہ کیوبیک کے ایک گھر میں بلایا گیا جہاں ایک شہری خاتون کو اپنے والد کے ٹول باکس میں دستی بم ملا تھا۔

کیڈیرن سیمز نامی خاتون نے مقامی نیوز کو بتایا کہ انکے والد فرینک سمز کو گزرے ہوئے چند ماہ ہی ہوئے ہیں۔ تاہم انہوں نے اور اہلخانہ کے کچھ افراد نے مل کر انکے اس دوران بند گھر کو صاف کرنے کا فیصلہ کیا۔

خاتون نے بتایا کہ ہم والد کے ٹول روم میں گئے جو ان کے لیے ہمیشہ ایک ’مقدس‘ مقام کی طرح تھا۔ میں کچھ ڈھونڈ رہا تھی اور پھر میں نے ٹول باکس ایسے ہی غیرارادتاً کھول دیا۔ اس میں ایک دستی بم رکھا تھا۔

کیڈیرن نے مزید بتایا کہ مجھے یہ دستی بم تقریباً 30 سال پہلے کا یاد ہے جب والد صاحب اسے میرے دادا کے گھر سے واپس لائے تھے۔ ہم سب نے والد صاحب کو اس سے جان چھڑانے کو کہا۔ ہم اب تک یہی سمجھ رہے تھے کہ انہوں نے ہماری بات مان لی لیکن اس نے ایسا نہیں کیا۔

خاتون نے فوری طور پولیس اور ایک افسر سے رابطہ کیا جو جائے وقوعہ پر پہنچے۔ اس کے بعد کینیڈین مسلح فورسز کو بھی طلب کرلیا گیا جنہوں نے بم تحویل میں لے لیا۔

The post والد کے انتقال کے بعد ٹول بکس سے دستی بم برآمد، فوج طلب appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں