شاہین کو کپتانی سے ہٹانے پر شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا

  کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان شاہد آفریدی نے بابر اعظم کو پاکستان وائٹ بال ٹیم کا دوبارہ کپتان  نامزد کیے جانے پر اپنے ردعمل کا اظہار کردیا۔

شاہد خان آفریدی نے اپنے داماد اور فاسٹ بولر شاہین خان آفریدی کی جگہ بابراعظم کو کپتان بنائے جانے پر کہا کہ میں پی سی بی کی  سلیکشن کمیٹی میں موجود بہت تجربہ کار کرکٹرز کے فیصلے سے حیران ہوں۔

اپنے دور کے عظیم آل راونڈرنے مزید کہا کہ مجھے اب بھی یقین ہے کہ اگر تبدیلی ضروری تھی تو پاکستان کی قیادت کے لیے سینئر بیٹر محمد رضوان بہترین انتخاب تھا۔

afridi tweet

شاہد آفریدی نے کہا لیکن اب نئے کپتان کا فیصلہ کر لیا گیا ہے تومیں پاکستان  کرکٹ ٹیم اور بابر اعظم کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلاتا ہوں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

The post شاہین کو کپتانی سے ہٹانے پر شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں