بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

 لاہور: پاکستان کے وائٹ بال کپتان بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہفتہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پانچویں میچ میں بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے۔

بابراعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران اپنی 108 ویں اننگز میں 408 واں چوکا لگاکر آئرلینڈ کے پال سٹرلنگ کا ریکارڈ توڑا جنہوں نے 136 اننگز میں 407 چوکے لگائے تھے۔

The post بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں