چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری

شینیانگ: ایک 88 سالہ اداکار اور فیشن ماڈل ایک بار پھر سوشل میڈیا پر اپنی وجاہت کی وجہ سے سرخیاں بنا رہا ہے۔

وانگ ڈیشون ایک 88 سالہ اداکار اور فیشن ماڈل ہیں جنہوں نے 2015 میں بیجنگ میں چائنا فیشن ویک کے رن وے پر چلنے کے بعد شہرت پائی۔

اپنے مشہور واک آؤٹ کے بعد وانگ کو دنیا کے بڑی بڑی فیشن انڈسٹریز اور برانڈز سے پروجیکٹس ملنا شروع ہوگئے۔ اور اب وہ دنیا کے مشہور چینی اداکاروں اور ماڈلز میں سے ایک ہیں۔

trf

وہ 1936 میں شہر شینیانگ میں ایک معمولی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کے والدین نے انکے اداکار بننے کے خواب کی حمایت اور حوصلہ افزائی کی۔ وانگ ڈیشون نے ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ لوگ جب چاہیں اپنی زندگی بدل سکتے ہیں۔ ذہنی طور پر صحت مند ہونے کا مطلب ہے کہ آپ جانتے ہیں کہ آپ کو کیا کرنا ہے۔ اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے عمر کو کبھی بھی رکاوٹ نہ بننے دیں۔

xcb

ماڈلنگ کی دنیا میں وانگ ڈیشون کے آنے کا واقعہ بھی بڑا دلچسپ ہے۔ انہوں کسی اور کی غلطی کی وجہ سے فیشن ماڈلنگ میں قدم رکھا۔ ہوا کچھ ہوں کہ ایک چینی ڈیزائنر ہو شیگوانگ چائنہ فیشن ویک میگزین کی خاتون ایڈیٹر سے گفتگو کر رہے تھے کہ اتنے میں خاتون ایڈیٹر کا فون بجنے لگا۔ جب اس نے اپنا فون باہر نکالا تو ہو شیگوانگ نے فون کی اسکرین پروانگ کی تصویر دیکھی۔

unnamed

ہو شیگوانگ نے فوراً ہی وانگ کو اپنے پروجیکٹس کے حصے کے طور پر لینے کا فیصلہ کرلیا جس کے بعد وہ بلندیوں کی سیڑھی پر چلتے ہی چلے گئے۔

وانگ ڈیشون کے پاس پائلٹ کا لائسنس بھی ہے جبکہ انہوں نے چند عرصہ قبل ہی موٹرسائیکل اور گھوڑے کی سواری بھی سیکھی ہے۔

The post چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں