پی ایس ایل فرنچائز کی شاندار روایت کو پی سی بی نے بھی اپنالیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائزز ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی جانب سے ڈالی گئی شاندار روایت کو اب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی اپنالیا۔

گزشتہ روز راولپنڈی میں نیوزی لینڈ کے خلاف باآسانی جیت کے بعد ڈریسنگ روم کا ماحول خوشگوار بنانے کیلئے سلیکشن کمیٹی رکن وہاب ریاض نے میچ میں بیسٹ فلیڈر اور امپکیٹ پلئیر کو ایوارڈ تقسیم کیے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیویز کیخلاف اسکواڈ میں شامل تمام کرکٹرز ایک دوسرے کے ساتھ ڈریسنگ روم میں موجود ہیں جہاں شاہین کو شاندار فیلڈنگ اور بالنگ کروانے پر بہترین فیلڈر کا ایوارڈ دیا جاتا ہے جبکہ امپکیٹ پلئیر کا ایوارڈ محمد عامر کے نام ہوتا ہے جنہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف 3 اوورز میں 13 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں تھی۔

مزید پڑھیں: دوسرا ٹی20؛ محمد رضوان نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

ڈریسنگ روم عماد وسیم اور کپتان بابراعظم کو ایک ساتھ بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے، جس سے یہ قیاس آئیاں دم توڑ رہی ہیں کہ کپتان کہ محمد عامر اور عماد وسیم سے تعلقات بہتر نہیں۔

مزید پڑھیں: دوسرا ٹی20؛ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے دوران ملتان سلطانز کے اونر علی ترین اور لاہور قلندرز کو میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کیساتھ وقت گزارتے اور انہیں انعامات دیتے دیکھا گیا تھا جیسے بعدازاں دیگر فرنچائزز نے بھی اپنایا۔

The post پی ایس ایل فرنچائز کی شاندار روایت کو پی سی بی نے بھی اپنالیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں