خوش نہیں تو چھٹی کرلیں، چینی کمپنی نے نئی پالیسی متعارف کرادی

بیجنگ: خوش نہیں تو چھٹی کرلیں، چینی کمپنی نے نئی پالیسی متعارف کرادی۔

نوکری اور گھریلو زندگی کا توازن ہمیشہ سے ایک بڑا مسئلہ رہا ہے جس کیلئے عالمی سطح پر مختلف کمپنیاں اپنے ملازمین کو سہولت پہنچانے کیلئے آئیڈیاز لے کر آتی رہتی ہیں۔

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق حال ہی میں ایک چینی ریٹیل اسٹور چین نے اپنی فرم میں ‘ناخوش چھٹیوں’ کا ایک انوکھا آئیڈیا پیش کیا ہے جس کے تحت ملازمین اگر ناخوش ہیں تو وہ چھٹی کرسکتے ہیں۔

ملازمین کو سالانہ 10 دن ’اَن ہیپی لیوز‘ کرنے کی اجازت ہوگی جسے انتظامیہ کیلئے منظور کرنا لازمی ہوگا۔

کمپنی کے مالک یو ڈونگائی کا کہنا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ ہر ملازم کو اس بات کی آزادی ہو کہ جب وہ خوش نہیں تو کام پر مت آئیں۔

انہوں نے مزید کہا انتظامیہ کی طرف سے اس چھٹی سے کسی کو بھی منع نہیں کیا جا سکتا، ایسا کرنا قوانین کی خلاف ورزی ہوگی۔

The post خوش نہیں تو چھٹی کرلیں، چینی کمپنی نے نئی پالیسی متعارف کرادی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں