بچوں کی کفالت سے بچنے کیلئے باپ کا موت کا ڈرامہ

کینٹکی: امریکا میں ایک شہری کو بچوں کی کفالت کی ادائیگی سے بچنے کے لیے موت کا ڈرامہ رچانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کینٹکی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو آن لائن ڈیتھ رجسٹری سسٹم تک غیر قانونی طور پر رسائی حاصل کرنے اور اپنی سابق اہلیہ کو چائلڈ سپورٹ میں 100,000 ڈالر ادائیگی سے بچنے کے لیے موت کا ڈرامہ رچانے پر کئی سال قید کا سامنا ہے۔

39 سالہ جیسی کیف نے اپنے بیانیے میں اس بات کا اعتراف کیا کہ اس نے ریاست ہوائی میں ایک مقامی ڈاکٹر کی لاگ اِن آئی ڈی چوری کی جس کے ذریعے اس نے آن لائن ڈیتھ رجسٹری سسٹم تک رسائی حاصل کی ۔

تفتیش کاروں کے مطابق جیسی نے آن لائن سسٹم میں اپنے نام کی ایک فائل بنائی اور اپنے موت پر مہر ثبت کرنے کیلئے ڈاکٹر کی آئی ڈی استعمال کی۔ جیسی نے ریاست ایریزونا اور ورمونٹ کی جانب سے چلائی جانے والی مختلف ویب سائٹس تک بھی غیر قانونی رسائی کا اعتراف کیا جس کی وجہ سے اسے کئی سرکاری ڈیٹا بیس میں مردہ کے طور پر درج کیا گیا۔

اپنے دفاع میں ملزم کا کہنا تھا کہ اس نے یہ جرائم اپنی سابق ​بیوی سے ہونے والے بچوں کی چائلڈ سپورٹ سے بچنے کے لیے کیے۔

The post بچوں کی کفالت سے بچنے کیلئے باپ کا موت کا ڈرامہ appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں