حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھادیا

قومی ٹیم کے سابق ڈائریکٹر محمد حفیظ نے پاکستانی ٹیم کیلئے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھادیا۔

مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق کپتان و ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے مینجمنٹ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مجھے عہدے سے ہٹانے کا عمل افسوسناک تھا، میں لیول ون کا کوالیفائیڈ کوچ ہوں۔ کوچنگ کورسز ایک تعلیم ہے لیکن کوچ بننے کی مکمل اہلیت نہیں، آپ کیسے میرے بین الاقوامی کرکٹ کے تجربے کو نظر انداز کرسکتے ہیں۔

انہوں نے مقامی کوچز پر عائد اقربا پروری کے الزام کو غیرمنصفانہ قرار دیا۔

مزید پڑھیں: ٹیم ڈائریکٹر کے عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟ حفیظ نے لب کشائی کردی

سابق کرکٹر محمد حفیظ نے کہا کہ میں سابق چیئرمین پی سی بی کے بیان سے بہت مایوس ہوں کیونکہ یہ بہت سے سابق کھلاڑیوں کے ساتھ ناانصافی ہے۔ پاکستان کے پاس کرکٹ کے لیجنڈز ہیں جن کی دنیا بھر میں تعریف کی جاتی ہے، کہ صرف ایک غیر ملکی کوچ کا تقرر کیا جائے میں نے کبھی کسی مقامی کوچ کو اقربا پروری یا ذاتی سفارشات کو فروغ دیتے ہوئے نہیں دیکھا۔

مزید پڑھیں: مصباح الحق نے غیرملکی کوچز کی حمایت کردی

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے مقامی کوچز پر ذاتی تعلقات پر فیصلے کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

The post حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھادیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں