انگلینڈ میں پرائیویٹ جزیرہ فروخت کیلئے پیش

پلائی ماؤتھ: انگلینڈ میں ڈیون کے ساحل کے قریب چھ ایکڑ پر مشتمل پرائیویٹ ساحل سمندر، قلعہ اور لگژری ہوٹل کے منصوبے کے ساتھ ایک جزیرہ مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔

ڈریک نامی جزیرہ، پلائی ماؤتھ سے صرف 600 گز کے فاصلے پر واقع ہے جو سینکڑوں سالوں تک فوجی دفاع کے طور پر استعمال ہوتا رہا۔

اس جزیرے پر 18ویں صدی کی توپیں اب بھی پوزیشن میں رکھی ہوئی ہیں اور فروخت میں شامل ہیں۔

اس جزیرے پر ساحل سے کشتی کے ذریعے پہنچنے میں 10 منٹ سے بھی کم وقت لگتا ہے۔ پرانی بیرکوں سے لے کر توپ خانے کی بیٹریوں تک شیل شافٹ اور زیر زمین بارودی کمرے بھی اس جزیرے پر شامل ہیں۔

اس کی 2,000 سال سے زیادہ پرانی کی تاریخ ہے۔ پہلا ریکارڈ اس عمارت کا  1135 میں ملتا ہے۔ موجودہ مالک مورگن فلپس کہتے ہیں کہ یہ ماضی میں جوہری حملوں سے حفاظت فراہم کرنے والا مقام بھی تھا۔ شاید اسی لیے ہسپانوی آرماڈا یہاں کبھی نہیں آیا۔

مسٹر فلپس نے 2019 میں یہ جزیرہ 6 ملین پاؤنڈ میں خریدا اور 43 بیڈرومز ہوٹل کے منصوبے کے لیے رضامندی بھی دے دی ہے۔

The post انگلینڈ میں پرائیویٹ جزیرہ فروخت کیلئے پیش appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں