‘ایشیاکپ 2023؛ بھارت سے شکست کے بعد پیس اٹیک زوال پذیر ہے’

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) زمیز راجا کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کا پیس اٹیک بھارت کیخلاف ایشیاکپ 2023 میں بھارت کیخلاف میچ سے زوال پذیر ہے۔

بنگلادیش کیخلاف راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں تاریخی شکست کے بعد اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر رمیز راجا نے پیس اٹیک کیساتھ میدان پر اُترے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے موجودہ فاسٹ بولرز گروپ معیار کے مطابق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلی بات، ٹیم کی سلیکشن میں غلطی ہوئی کیونکہ آپکے پاس کوئی اسپنر نہیں تھا جبکہ حریف ٹیم نے مکمل اسپن اٹیک کیساتھ آپکو ہوم گراؤنڈ پر شکار کیا، دوسرا، جس پیس اٹیک کی بنیاد پر ہم فاسٹ بالرز پر انحصار کرتے ہیں، وہ ختم ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں: تاریخی شکست؛ سابق انگلش کپتان بھی بول اٹھے

رمیز راجا نے کہا کہ ایشیاکپ کی سیمنگ کنڈیشنز میں بھارت ہاتھوں شکست کے بعد دنیا کے سامنے یہ راز کھل گیا کہ ہمارے پیسرز پر اٹیک کریں تو میچ جیت جائیں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ کو کیا ہوگیا ہے؟ کیون پیٹرسن کا سوال

سابق کرکٹر نے ٹیسٹ کپتان شان مسعود کی کارکردگی اور بطور کپتان فیصلوں پر بھی تنقید کی، میں سمجھتا ہوں کہ آسٹریلوی کنڈیشنز میں چیزیں مشکل ہیں اور ان کے لیے وہاں سیریز جیتنا تقریباً ناممکن ہے لیکن اب آپ ہوم کنڈیشنز میں بنگلادیش جیسی ٹیم کے خلاف ہار رہے ہیں۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں شکست پاکستان کی بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ میچز میں پہلی ہار تھی۔

مزید پڑھیں: مرتے دم تک سرجری! حفیظ کا چیئرمین پی سی بی پر طنز

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 30 اگست سے 3 ستمبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

The post ‘ایشیاکپ 2023؛ بھارت سے شکست کے بعد پیس اٹیک زوال پذیر ہے’ appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں