دوسرا 4 روزہ میچ؛ شاہینز نے اسکواڈ میں 8 تبدیلیاں کردیں

پاکستان شاہینز نے پہلے چار روزہ میچ ڈرا ہونے کے بعد دوسرے میچ کیلئے ٹیم میں 8 تبدیلیاں کردیں۔

بنگلادیش اے اور پاکستان شاہینز کے درمیان دوسرا چار روزہ میچ 21 اگست کو اسلام آباد کلب میں شروع ہوگا۔

دونوں ٹیموں نے اسکواڈز میں بڑی تبدیلیاں کی ہیں، شاہینز نے 8 جبکہ بنگلادیش اے ٹیم نے 6 دیگر پلئیرز کو موقع دیا ہے۔

مزید پڑھیں: بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شاہینز کے اسکواڈ کیلئے کامران غلام کو قیادت کے فرائض سونپ دیئے تھے جبکہ ابرار احمد بھی پلئینگ الیون کا حصہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔

دونوں پلئیرز کو گزشتہ ہفتے ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: عامر جمال بنگلادیش کے خلاف سیریز سے باہر

اس کے علاوہ علی زریاب، امام الحق، محمد اویس انور، نیاز خان، قاسم اکرم، روحیل نذیر اور شارون سراج شامل ہیں۔

دوسری جانب بنگلہ دیش اے نے حسن محمود، محمود الحسن جوئے، مومن الحق، مشفق الرحیم، نعیم حسن اور ذاکر حسن کے چھوڑنے کے بعد محمد نعیم محمد سیف الدین، سیف حسن، سومیا سرکار، توحید ہردوئے اور ذاکر علی کو شامل کیا ہے۔

The post دوسرا 4 روزہ میچ؛ شاہینز نے اسکواڈ میں 8 تبدیلیاں کردیں appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں