راولپنڈی ٹیسٹ؛ ناقص فیلڈنگ، سعود، رضوان نے دوڑ کر 4 رنز بنالیے

مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل اور محمد رضوان نے بنگلادیش کی ناقص فیلڈنگ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دوڑ کر 4 رنز حاصل بنالیے۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز سعود شکیل نے بنگالی فاسٹ بولر ناہید رانا کی گیند پر لانگ آف پر شارٹ کھیلا جبکہ فیلڈر شریفل اسلم گیند روکنے میں ناکام رہے لیکن رفتار کم کردی، اس دوران بلےبازوں نے دوڑ کر 4 رنز حاصل کرلیے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

دوسری جانب سعود شکیل اور محمد رضوان نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 142 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے پاکستان ٹیم کو پوزیشن مستحکم کردی ہے، دونوں بیٹر باالترتیب 86 اور 89 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ؛ رضوان، سعود کی پارٹنرشپ نے پاکستان کو مضبوط سہارا دیدیا

قبل ازیں گزشتہ روز پاکستان نے پہلے روز کے اختتام پر 41 اوورز میں 158 رنز بنائے تھے جبکہ اسے 4 وکٹوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا تھا۔

The post راولپنڈی ٹیسٹ؛ ناقص فیلڈنگ، سعود، رضوان نے دوڑ کر 4 رنز بنالیے appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں